حیدرآباد۔13۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج وعدہ کیا کہ
حیدرآباد سے حاصل ہونے والی 20-30ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی کو تلنگانہ
ریاست کے لئے ہی استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تلنگانہ کی
ترقی اور تیز ہو سکتی ہے۔ جئے رام رمیش نے
آج ضلع نلگنڈہ کے کوادڑ میں
انتخابی تشہیر کے دوران روڈ شو میں عوام سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ
میں برقی مسائل کے حل کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے چار ہزار میگا واٹ بری
کو منظور کیا جائیگا۔اور تلنگانہ میں موجود پسماندہ علاقوں میں صنعتیں
قائم کی جائینگی۔